مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھم پور میں پیر کے روز سنت نرنکاری چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ستسنگ بھون (لانسی) میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں 53 افراد نے خون کا عطیہ کیا۔ وہیں اس موقع پر ادھم پور زون کے زونل انچارج مہاتما بی پی سنگھ خصوصی طور پر موجود رہے۔
ادھم پور: خون عطیہ کیمپ کا انعقاد - خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
ادھم پور میں پیر کے روز سنت نرنکاری چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ستسنگ بھون (لانسی) میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں 53 افراد نے خون کا عطیہ کیا۔ وہیں اس موقع پر ادھم پور زون کے زونل انچارج مہاتما بی پی سنگھ خصوصی طور پر موجود رہے۔
ادھم پور: خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
دراصل کنوینر مہاتما ڈاکٹر ونود صاحب کی سربراہی میں کیمپ صبح دس بجے منعقد ہوا۔ دوپہر تک کیمپ میں 53 افراد نے خون کا عطیہ کیا۔
اس موقع پر بی پی سنگھ (محکمہ صحت، ادھم پور) نے بتایا کہ ماتا سدیکشا مہاراج کے حکم کے مطابق خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سنہ 1986 سے ہی پوری دنیا میں نرانکاری مشن کے ذریعہ خون عطیہ کرنے والے کیمپ لگائے جارہے ہیں۔ اب تک اس مشن کے ممبران نے ایک ملین یونٹ سے بھی زیادہ خون کا عطیہ کیا ہے۔