جموں و کشمیر کے ادھمپور ضلع کورٹ کے احاطے میں کھڑی ایک وکیل کی گاڑی پر ڈی سی دفتر کی چھت کا ایک حصہ گر پڑا جس کی وجہ سے گاڑی کو شدید حد تک نقصان پہنچا ہے۔
موقع پر موجود وکیلوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتطامیہ کی عمارت کا یہ حال ہے تو بقیہ سرکاری عمارتوں کا کیا حال ہوگا۔ انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس عمارت کی جلد از جلد مرمت کرائی جائے ورنہ آئندہ دنوں میں یہاں کوئی بھی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔