ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی سکریٹری سب جج سندیپ کور کے زیر اہتمام ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں سنہ 2014 میں پچیری میں ہونے والے سانحہ کی وجہ سے بے گھر ہوئے افراد کو جانکاری دی گئی اور قانونی حقوق کے بارے میں بتایا گیا۔
ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے بیداری کیمپ - بے گھر ہوئے افراد کو آگاہی دی گئی
آج ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے ادھم پور کے سوئی گاؤں میں بیداری مرکز قائم کیا۔
ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے جانب بیداری کیمپ
سکریٹری کے زریعہ گاؤں میں رہنے والے لوگوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں مختلف محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ جلد سے جلد ان کی پریشانیوں کو حل کریں۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کی جانب سے درخت لگانے کی مہم بھی چلائی گئی۔
ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری سندیپ کور نے لوگوں کو قانون کے بارے میں آگاہ کیا اور حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی پنشن اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی بھی بات کہی۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 3:02 PM IST