15 روز کے اندر بی آر او ادھمپور نے برلا پل پر نئے بریج کی تعمیر کر کے عوام کے حوالے کر دیا۔ کمانڈینٹ ایم مورتی نے پوجا کرنے کے بعد پل کو عوام کے حوالے کیا۔ اس پل کی تعمیر ہونے سے ادھمپور سمیت دیگر اضلاع کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ برلا پل ادھمپور کی لائف لائن مانا جاتا ہے۔ جو بھی سیاح کشمیر اور جموں سے کشمیر، کشمیر سے جموں آتے ہیں، سبھی اسی پل کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ایک ماہ قبل پہلے برلا پُل خراب ہو گیا تھا، جس کے بعد آرمی نے ایک بیلی پل بنایا جس پر لوگوں کو چھوٹی گاڑیوں کے ساتھ آمدورفت کی اجازت تھی۔