اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھم پور: کھیلو انڈیا کے تحت دو روزہ بین اضلاع اتھلیٹک میٹ کا انعقاد - ادھم پور کے سبھاش اسٹیڈیم میں کھیلو انڈیا

جنرل یوتھ سروسز اسپورٹس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم الرحمن نے کہا کہ کھیل ایک ایسا میڈیم ہے جس کے ذریعہ نہ صرف کھلاڑی بلکہ عام شہری بھی خود کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔

کھیلو انڈیا کے تحت دو روزہ بین اضلاع اتھلیٹک میٹ کا انعقاد
کھیلو انڈیا کے تحت دو روزہ بین اضلاع اتھلیٹک میٹ کا انعقاد

By

Published : Feb 16, 2021, 9:22 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ادھم پور کے سبھاش اسٹیڈیم میں کھیلو انڈیا کے تحت دو روزہ بین اضلاع اتھلیٹک میٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل یوتھ سروسز اسپورٹس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم الرحمن اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

کھیلو انڈیا کے تحت دو روزہ بین اضلاع اتھلیٹک میٹ کا انعقاد

بتایا جا رہا ہے کہ یہ کھیل 2 دنوں تک جاری رکھا جائے گا اور اس میں جموں و کشمیر کے 210 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اس میں 15 کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ کھیل ایک ایسا میڈیم ہے جس کے ذریعہ نہ صرف کھلاڑی بلکہ عام شہری بھی خود کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ بچوں کو کھیلوں کے بارے میں آگاہ کریں۔ کھیل خود ایک میڈیم ہے جس کے ذریعے کھلاڑی خود کو فٹ رکھ سکتا ہے۔ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں ایتھلیٹ کھیل منعقد کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیر: مختار عباس نقوی نے وزیراعظم کی جانب سے چادر پوشی کی

ڈاکٹر سلیم الرحمن نے مزید کہا کہ آج کے دور میں ہر شخص کو ورزش کی ضرورت ہے۔ آج کا راستہ چل رہا ہے۔ کھیلوں میں حصہ لینے سے عام آدمی بھی خود کو فٹ رکھ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details