اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھیونڈی میں پہلے فارمیسی کالج کو حکومت کی منظوری

ممبئی کے شہر بھیونڈی میں ریاستی حکومت نے پہلے فارمیسی کالج کو منظوری دے دی ہے۔

By

Published : Jul 9, 2019, 10:54 AM IST

بھیونڈی میں پہلے فارمیسی کالج کو حکومت کی منظوری

آپ کو بتادیں کہ ریاستی حکومت سے اس تعلیمی پسماندہ علاقے میں کافی دنوں سے بی فارمیسی کالج کھولنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

جس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے پنڈت بابوراو چوگھلے بی فارمیسی کالج کو منظوری دے دی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ، فارمیسی کا لج نہ ہونے کی صورت میں اعلیٰ تعلیم کی غرض سے طلباء کو تھانے اور ممبئی کے علاوہ دوسری ریاستوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

بھیونڈی میں پہلے فارمیسی کالج کو حکومت کی منظوری

بھیونڈی سے تعلق رکھنے والےطلباء کیلئے یہ بے حد خوشی کا مقام ہوگا کہ اب وہ اپنے شہر بھیونڈی میں ہی رہ کر حکومت سے تسلیم شدہ کالج میں بی فارمیسی کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

اس ادارے کے بانی اور صدر مہادیو چوگھلے نے بتایا کہ باضابطہ اس فارمیسی کالج میں آن لائن داخلے کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔

جس میں تعلقہ کے ساتھ ساتھ ضلع کے خواہش مند طلبا بھی بی فارمیسی میں داخلہ کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔

حکومت کے اس فیصلہ سے وہاں کے لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details