اردو

urdu

ETV Bharat / city

'آتم نربھر بھارت سے شمال مشرقی خطہ مزید مستحکم ہو گا' - اندرون ملک آبی نقل و حمل

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو آسام میں 9 ہزار 500 کروڑ کی لاگت سے کنیکٹیوٹی پروجیکٹس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ان سبھی پروجیکٹس پرعمل درآمد کے ساتھ ہی آسام سمیت پورا شمال مشرقی خطہ مشرقی ایشیا کے ہب کے طور پر ابھرے گا۔

'آتم نربھر بھارت سے آسام، شمال مشرق خطہ مزید مستحکم ہوں گے'
'آتم نربھر بھارت سے آسام، شمال مشرق خطہ مزید مستحکم ہوں گے'

By

Published : Feb 18, 2021, 11:04 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اندرون ملک آبی نقل و حمل کے رابطوں کی بہتری کے لیے مہاباہو برہم پتر پروجیکٹ کا آغاز کیا، ایک پل کا سنگ بنیاد رکھا اور دوسرے پل کی بھومی پوجن کا کام انجام پایا۔

'آتم نربھر بھارت سے آسام، شمال مشرق خطہ مزید مستحکم ہوں گے'

وزیراعظم نے کہا کہ' سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور میں شمال مشرق میں ترقی کو رفتار ملی اور موجودہ ڈبل انجن کی حکومت نے اسے مزید رفتار دی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی

نریندر مودی نے کہا کہ' جنوب۔مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ شمال مشرق کو جوڑنے میں آبی راستے ایک اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'آتم نربھر بھارت' کی پہل سے آسام اور شمال مشرق خطہ مزید مستحکم ہوں گے۔

۔یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details