گجرات کے سورت شہر میں موجود کمپنیوں میں کام کرنے والے مسلم ملازمین کو مورا گاؤں علاقے میں نماز جمعہ پڑھنے سے روکا گیا Muslims Barred from Friday Prayer in Gujrat اور نمازیوں کو پریشان کرکے عبادت گاہ سے باہر بھی نکال دیا گیا۔
اس معاملے پر شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا گجرات کے اراکین نے پولیس کمشنر سے ایسے افراد پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جنھوں نے مذہبی معاملات کو ادا کرنے میں رخنہ ڈالا۔
دراصل جمعہ کے روز سورت شہر میں واقع کمپنی میں کام کرنے مسلمان مورا گاؤں میں جمعہ کی نماز ادا کرنے گئے تھے، ہر جمعہ کو وہاں کمپنی کے مسلم ملازمین وہیں نماز ادا کرنے جاتے ہیں۔
لیکن اس جمعہ کو کچھ لوگوں نے ان ملازمین کو نماز نہ پڑھنے دیا اور مسجد میں یہ لوگ چپل پہن کر ہی داخل ہوگئے اور نمازیوں پر نازیبا تبصرہ کرکے عبادت گاہ سے باہر نکال دیا اور دوبارہ اس جگہ پر نماز نہ ادا کرنے کی دھمکی بھی دی۔