جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں پینے کا پانی سپلائی کرنے والے بیشتر واٹر سپلائی پلانٹ عملاً بے کار پڑے ہوئے ہیں اور عوام کو پانی کی فراہمی نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے کئی علاقے پینے کے پانی سے محروم ہیں۔
شوپیاں میں پانی کی قلت سے عوام پریشان ضلع پلوامہ کے بنہ محلہ بامنو، کھڈیار اچھ گوزہ سمیت دیگر کئی علاقوں کے لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے ان کا علاقہ پینے کے پانی سے محروم ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور محکمۂ جل شکتی کے عہدیدار اور ملازمین آئے دن مرکزی اسکیم ’’ہر گھر کو نل سے جل‘‘ اسکیم سے متعلق بیانات اور اشتہارات جاری کرتے ہیں تاہم زمینی صورتحال مختلف ہے۔
لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ دو مہینے سے علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے سیب و دیگر پھلوں کے باغات اور سبزیوں کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔
لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے علاقے کے لوگوں کو پیش آرہی مشکلات کو حل کرنے کی گزارش کی ہے۔