اردو

urdu

ETV Bharat / city

Walmart and Flipkart Signs MOU With J&K Govt: والمارٹ اور فلپ کارٹ کا جموں وکشمیر حکومت کے ساتھ معاہدہ کا اعلان

والمارٹ وردھی سپلائر ڈیولیمپنٹ پروگرام کے ذریعے نئے کاروباریوں اور ایم ایس ایم ایز کو مفت تربیت، مکمل معاونت اور اپنے کاروبار کو بڑھاوا دینے کے لیے جدید طریقے سکھائے جاتے ہیں۔ Walmart and Flipkart Signs MOU With J&K Government

والمارٹ اور فلپ کارٹ کا جموں وکشمیر حکومت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کا اعلان
والمارٹ اور فلپ کارٹ کا جموں وکشمیر حکومت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کا اعلان

By

Published : Jul 16, 2022, 11:31 AM IST

والمارٹ اور فلپ کارٹ نے جموں وکشمیر ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا۔اس اقدام سے جموں وکشمیر میں ایم ایس ایم ایز کی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک مربوط ماحولیاتی نظام مرتب کیا جائے گا۔ Walmart and Flipkart Signs MOU With J&K Government

اس اشتراک سے والمارٹ اور فلپ کارٹ مقامی ایم ایس ایم ایز کا اپنا کاروبار ڈیجیٹائز کرنے کے اہل بنیں گے تاکہ وہ اپنی اشیاء پورے ملک میں آن لائن فروخت کرسکیں ۔وہیں یہ اقدام والمارٹ کو بین الاقوامی سپلائی چین تک رسائی کا موقع فراہم کرتا ہے۔جس کے ذریعے اسے عالمی بازار میں قدم رکھنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Sensex, Nifty marginally up: شروعاتی کاروبار میں مارکیٹ میں تیزی کارجحان

سواستی کے تحت والمارٹ وردھی سپلائر ڈیولیمپنٹ پروگرام کے ذریعے نئے کاروباریوں اور ایم ایس ایم ایز کو مفت تربیت، مکمل معاونت اور اپنے کاروبار کو بڑھاوا دینے کے لیے جدید طریقے سکھائے جاتے ہیں۔اس وقت دہلی،بنگلور،ممبئی ،سورت ،حیدرآباد، کولکتہ اور آگرہ وغیرہ شہروں سے تعلق رکھنے والی ایم ایس ایم ایز اس پروگرام میں شمولیت کے لیے اندراج کرارہے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details