اردو

urdu

ETV Bharat / city

گاندربل کے کلن گنڈ میں جموں و کشمیر بینک کی شاخ کا افتتاح - جموں و کشمیر بینک کی شاخ کا افتتاح

ضلع گاندربل میں جموں و کشمیر بینک کے یونٹس کی تعداد 24 تک پہنچ چکی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھگوت نے کہا کہ 'اس طرح کے دور دراز علاقوں میں اپنی بینکنگ اور مالیاتی خدمات میں توسیع کے لئے 'جے کے بینک' قابل تعریف ہے۔

گاندربل کے کلن گنڈ میں جموں و کشمیر بینک کی شاخ کا افتتاح
گاندربل کے کلن گنڈ میں جموں و کشمیر بینک کی شاخ کا افتتاح

By

Published : Sep 22, 2021, 7:37 PM IST

ضلع گاندربل کے کلن گنڈ میں واقع جموں و کشمیر بینک کی شاخ کا افتتاح مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھگوت کشن کراد نے کیا۔

گاندربل کے کلن گنڈ میں جموں و کشمیر بینک کی شاخ کا افتتاح

ان کے ہمراہ جموں وکشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اٹل ڈلو، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کریتکا جوتسنا، ایڈیشنل ایس پی گاندربل فیروز یحییٰ، چیئر پرسن نزہت اشفاق اور بی جے پی کے سینیئر رکن نظیر احمد رینا کے علاوہ جموں وکشمیر بینک کے ملازمین تھے۔

وزیر نے اس موقع پر بتایا کہ 'ضلع گاندربل میں جموں و کشمیر بینک کے یونٹس کی تعداد 24 تک پہنچ چکی ہے۔ ڈاکٹر بھگوت نے کہا کہ 'اس طرح کے دور دراز علاقوں میں اپنی بینکنگ اور مالیاتی خدمات میں توسیع کے لئے 'جے کے بینک' قابل تعریف ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ وزیراعظم کا خواب ہے کہ ہر اسکیم کا فائدہ ہر فرد اور خاص طور پر ان لوگوں تک پہنچے جو دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں'۔

مزید پڑھیں:وادیٔ کشمیر میں بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز مصروف

انہوں نے امید ظاہر کی کہ 'بینک علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ 'ضلع میں جموں وکشمیر بینک شاخوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے'۔ اس تعلق سے مقامی لوگوں نے جے کے بینک کے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا کہ یہاں کے عوام کی ایک دیرینہ مانگ کو پورا کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details