اردو

urdu

ETV Bharat / city

'مرکزی وزرا کا دورہ کشمیری عوام کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق'

سی پی آئی (ایم ) کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے 36 مرکزی وزرا کے ہفتہ سے شروع ہونے والے دورہ جموں کشمیر کے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ دورہ کشمیری عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزرا یہاں پرانی باتوں کو ہی دوہرائیں گے جبکہ زمینی سطح پر انہیں عمل میں نہیں لایا جائے گا۔

سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی
سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی

By

Published : Jan 18, 2020, 8:14 AM IST

محمد یوسف تاریگامی نے بتایا کہ وادی میں عوامی حقوق کو بحال کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'وادی کے سیاسی رہنماؤ کو جیلوں میں بند کیا گیا ہے اور علاقائی جماعتوں کی سرگرمیوں کو بھی روکا گیا ہے جبکہ یہاں سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ یہاں عوامی حقوق کو بحال کیا جائے۔'

تاریگامی نے کہا کہ 'عدالت عظمیٰ کی طرف سے جاری حکم نامے کو یہاں مانا نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم نامے کو بحال کیا جانا چاہئے اور یہاں انٹرنیٹ خدمات بحال ہونی چاہئے۔'

موصوف سی پی آئی (ایم) رہنما نے کہا کہ 'ماہ نومبر میں ہوئی بھاری برف سے ہوئی تباہی کا جائزہ لینے کے لیے یہاں کوئی مرکزی وزیر نہیں آیا۔'
انہوں نے کہا کہ 'ماہ نومبر میں ہوئی تباہ کن برف باری سے ہوئے میوہ باغات اور زعفران کی فصل کو ہوئی تباہی کا جائزہ لینے کے لیے مرکز کے کسی جونیئر وزیر نے بھی یہاں آنے کی زحمت نہیں کی، جموں میں بھی بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچا لیکن کوئی مرکزی وزیر نقصان کا جائزہ لینے کے لیے نہیں آیا۔'

تاریگامی نے کہا کہ آج یہ لوگ یہاں وہیں باتیں دوہرانے آرہے ہیں جو اس سے پہلے بھی دوہرائی گئیں لیکن ان پر عمل در آمد نہیں ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details