مرکزی وزیر آیوش سربانند سونووال نے ضلع گاندربل میں یونانی میڈیکل کالج اور ہسپتال کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل، ڈی سی گاندربل اور محکمہ صحت کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔
مرکزی وزیر سربانند سونووال کا دورہ گاندربل وہیں ضلع میں مرکزی وزیر کی آمد پر سکیورٹی کے کڈے انتظامات کۓ گۓ ہے۔
اس ہسپتال و میڈیکل کالج کو وزارت آیوش نے 1700 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت میں سے 17.00 کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کی ہے۔
مرکزی سپانسرڈ اسکیم (سی ایس ایس) کے تحت کشمیر میں یونانی میڈیکل کالج اور ہسپتال کے قیام کے لیے 32.50 کروڑ واگزار کیے ہے ۔ یہ قدم جموں و کشمیر کے مرکز میں خاص طور پر کشمیر ڈویژن میں یونانی نظام طب میں ادویات کے مقامی نظام کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:بانڈی پورہ: مرکزی وزیر نے ضلع ہسپتال کا دورہ کیا
توقع ہے کہ کالج کا ہسپتال 136 دیہات کے تقریبا تین لاکھ لوگوں کو خدمات فراہم کرے گا اور سری نگر، بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے ملحقہ اضلاع کی آبادی کو بھی علاج و معالجہ پورا کرے گ
غور طلب ہے کہ ان دنوں نصف درجن سے زیادہ مرکزی وزراء جموں وکشمیر کے دورے پر ہیں اور یہ وزراء ہر ضلع میں جاکر ترقیاتی کاموں کے بارے میں افسران سے جانکاری حاصل کرتے ہیں۔