اردو

urdu

ETV Bharat / city

Union MoS For I&C Reach Ganderbal مرکزی وزیر انوپریہ سنگھ پٹیل گاندر بَل کے دورہ پر

مرکزی وزیر انو پریہ سنگھ پٹیل نے کہا کہ حکومت کے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت تقریباً 70 وزراء جموں و کشمیر کا دورہ کر کے زمینی سطح کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لے رہے ہیں، تاکہ لوگوں کی زندگی کو مزید آرام دہ بنایا جا سکے اور ترقیاتی امورکو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے۔ Union MoS for Commerce and Industries reaches Ganderbal on two-day visit

مرکزی وزیر انوپریہ سنگھ پٹیل
مرکزی وزیر انوپریہ سنگھ پٹیل

By

Published : Oct 13, 2022, 9:53 AM IST

گاندربل: کامرس اور صنعت کی مرکزی وزیر مملکت انوپریہ سنگھ پٹیل نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے، شکایات اور عوامی مطالبات سے واقف ہونے کے لئے مرکزی حکومت کے عوامی رابطہ پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت ضلع گاندربل کا دورہ کیا۔ دورے کے پہلے دن وزیر نے پرانی انڈسٹریل اسٹیٹ گاندربل کا دورہ کیا، جہاں انہیں انڈسٹریل اسٹیٹ کے کام سے متعلق واقف کرایا گیا۔ اس انڈسٹریل اسٹیٹ میں 90 سے زیادہ یونٹ قائم ہیں۔ Union MoS for Commerce and Industries reaches Ganderbal on two-day visit

مرکزی وزیر انوپریہ سنگھ پٹیل

ڈی آئی سی گاندربل کے افسران نے انہیں بتایا کہ ضلع میں بارسو، کوہستان کالونی، پہلی پورہ اور اریگوری پورہ میں چار نئی انڈسٹریل اسٹیٹس بن رہی ہیں جن کے لیے الاٹمنٹ کا عمل پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر نے چھوٹے پیمانے پر صنعتی یونٹ ہولڈرز گاندربل کی ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کی جنہوں نے انہیں مختلف یونٹ ہولڈروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور اسٹیٹ کے اندر مختلف سہولیات کو بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

ان مطالبات میں کینال روڈ کی اپ گریڈیشن،نکاسی آب اور فضلہ ٹریٹمنٹ پلانٹ،اس کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے پائیدار مارکیٹ ایبلٹی اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔ وزیر انوپریہ سنگھ پٹیل نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے دورے کا مقصد کام کاج کے بارے میں واقف ہونا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ یونٹ ہولڈرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ اس کے دائرہ کار اور ترقی کو بڑھایا جا سکے۔

انہوں نےں مختلف سبسڈی اسکیموں کے نفاذ کے لیے محکمہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ قبل ازیں وزیر نے ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن نزہت اشفاق، ڈپٹی کمشنر شیامبیر اور دیگر معززین کے ساتھ انڈسٹریل اسٹیٹ کے احاطے میں مختلف یونٹ ہولڈرز کی جانب سے اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا۔ بعد میں وزیر نے وائل میں 25 بستروں کی سہولیات پر مشتمل سینئر سٹیزن ہوم کا افتتاح کیا ،جو سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کی وزارت کی طرف سے اٹل وایو ابھیودے یوجنا کے تحت کرائے کی رہائش میں قائم کیا جا رہا ہے اور اسے ہوپ ڈس ایبلٹی سنٹر چلائے گا۔

اس موقع پر وزیر نے بتایاکہ بزرگ شہریوں کے لیے تمام سہولیات دستیاب ہوں گی جیسے مفت بورڈنگ/رہائش، طبی دیکھ بھال اور مشاورت، تفریحی سہولیات اور بحالی پروگرام شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے سینئر سٹیزن ہوم کے قیام کے لیے ضلع انتظامیہ اور ہوپ ڈس ایبلٹی سنٹر کی تعریف کی اور کہا کہ سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت نے بزرگوں سمیت معاشرے کے پسماندہ طبقات کی بہبود، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی ذمہ داری لی ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: مرکزی وزیر ڈاکٹر بھارتی پروین پروار کا دورہ مٹن

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت تقریباً 70 وزراء جموں و کشمیر کا دورہ کر کے زمینی سطح کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لے رہے ہیں، تاکہ لوگوں کی زندگی کو مزید آرام دہ بنایا جا سکے اور ترقیاتی امورکو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام محکموں کے وزراء جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں ضلع گاندربل میں چار نئی صنعتیں لگ رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details