اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: پوسٹ گریجویٹ افراد کا ڈاٹا جمع کیا جا رہا ہے

ریاست جموں و کشمیر میں جاری کیے گئے ایک سرکاری حکم نامے کے تحت ریاست بھر میں مختلف شعبہ جات میں پوسٹ گریجویشن مکمل کرنے والے افراد کا اندراج عمل میں لایا رہا ہے جو ابھی تک سرکاری نوکری حاصل نہیں کر پائے ہیں۔

By

Published : Jul 18, 2019, 7:17 PM IST

جموں و کشمیر: پوسٹ گریجویٹ افراد کا ڈاٹا جمع کیا جا رہا ہے

ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان اپنی درخواستیں نزدیکی ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سیل میں بذات خود، ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔

اس اندارج سے سرکار کے پاس یہاں کے مختلف اضلاع میں پوسٹ گریجویٹ افراد کا ایک صحیح ڈاٹا سامنے آئے گا، جبکہ الگ الگ مضمون میں ڈگری یافتہ نوجوانوں کا ایک بہتر طریقے سے ڈاٹا مرتب کرکے انہیں مختلف اسکیموں اور دیگر ذرائع سے روزگار کمانے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔

جموں و کشمیر: پوسٹ گریجویٹ افراد کا ڈاٹا جمع کیا جا رہا ہے

ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ان کے پاس اس طرح کا کوئی صحیح ڈاٹا موجود نہیں ہے جس کی رو سے ان (بے روزگار پوسٹ گریجویٹ افراد) کے لیے کوئی خاص پالیسی مرتب دی جاتی اور ان پوسٹ گریجویٹز کو اپنے مضمون کے مطابق روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اضلاع میں جو درخواستیں انکا محکمہ وصول کر رہا ہے یہ آگے جاکر بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری نوکری کے بغیر بھی دوسری اسکیموں کے ذریعے روزگار حاصل کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

وہیں دوسری جانب ضلع سرینگر میں ابھی تک مختلف شعبہ جات میں پوسٹ گریجویٹ افراد کی ابھی تک قریب سات ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں خواتین کی جانب سے 4557 اور مرد حضرات کی 2279سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details