جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے 'سوچھ بھارت ابھیان' کے تحت کیمپس میں صفائی مہم کا افتتاح کیا۔ پروگرام میں رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر، کنٹرولر امتحانات پروفیسر فاروق احمد، ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول، ڈائریکٹر ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر معراج الدین شاہ، دیگر شعبۂ جات کے سربراہاں اور کو-آرڈینیٹرز، فیکلٹی ممبران، سینیئر افسران، ریسرچ اسکالرز اور یونیورسٹی کے طلبا نے حصہ لیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبہ و اساتذہ اور دیگر عملے سے کہا کہ 'وہ اپنے اپنے کام کی جگہ پر مناسب حفظانِ صحت کو یقینی بنائیں، تاکہ کیمپس میں صاف و شفاف ماحول قائم ہو۔