اردو

urdu

By

Published : Sep 16, 2021, 8:49 PM IST

ETV Bharat / city

ترال: فاروق میر نے سنبھالا بی ڈی او کا چارج

محکمۂ دیہی ترقی میں گزشتہ روز کیے گئے تبادلوں کے بعد آج فاروق احمد میر نے آری پل ترال میں بحیثیت بی ڈی او چارج سنبھال لیا۔

ترال: فاروق میر نے سنبھالا بی ڈی او کا چارج
ترال: فاروق میر نے سنبھالا بی ڈی او کا چارج

فاروق احمد میر کی جانب سے بحیثیت بی ڈی او چارج سنبھالنے کے موقع پر بی ڈی او آفس آری پل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈی ڈی سی رکن آری پل منظور احمد گنائی کے علاوہ دیہی ترقی کے ملازمین موجود تھے۔

ترال: فاروق میر نے سنبھالا بی ڈی او کا چارج

اس موقع پر فاروق احمد میر نے میڈیا کو بتایا کہ آری پل جیسے دور افتادہ علاقے میں وہ تعمیر وترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے اور کوشش کریں گے کہ لوگوں کی توقعات کو پورا کرسکیں۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ان کا آفس ضرورت مندوں کے لیے ہمیشہ کے لیے کھلا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ترال: سڑک کی خستہ حالی کے سبب آبادی کو مشکلات کا سامنا

واضح رہے کہ آری پل کے اس بلاک میں عرصے سے رشوت کی شکایات مل ریی تھیں جن کا قلع قمع کرنا فاروق احمد کے لیے ایک چلینج ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details