وادی میں درختوں سے اخروٹ توڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خطہ کے ترال علاقہ میں درختوں سے اخروٹ توڑنے کے دوران درخت سے گر نے کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔
ترال کے ہفونگین پورہ علاقہ کے رہنے والے پچاس سالہ بشیر احمد بٹ ولد غلام قادر بٹ کی موت ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بشیر احمد اخروٹ کے درخت پر چڑھ کر اخروٹ توڑ رہے تھے کہ اچانک درخت سے نیچے گر گئے جس کے سبب ان کی موت ہوگئی۔
بشیر احمد کی موت کی اطلاع عام ہوتے ہی علاقہ میں غم و اندورہ کی لہر دوڑ گئی۔