اردو

urdu

انتخابی ریلی کے دوران سرینگر میں ٹریفک جام کے مناظر

ریاست جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں انتخابی ریلی کے دوران ٹریفک جام کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔

By

Published : Apr 15, 2019, 9:05 PM IST

Published : Apr 15, 2019, 9:05 PM IST

ETV Bharat / city

انتخابی ریلی کے دوران سرینگر میں ٹریفک جام کے مناظر

traffic jam

سرینگر کی شیر کشمیر پارک میں آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک انتخابی ریلی منعقد ہوئی جس وجہ سے انتظامیہ نے سیکورٹی کے خدشات کے تناظر میں دارالحکومت سرینگر کو جوڑنے والی اہم سڑک کو کھار دار تار سے سیل کیا تھا۔

Traffic jam in srinagar

جگہ جگہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات رکھا گیا تھا۔ جس وجہ سے ایک ہی سڑک کے استعمال سے سرینگر میں ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملے۔

صبح سے ہی ملازمین، کاروباریوں اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عام لوگوں کو آدھے گھنٹے کا سفر دو گھنٹوں میں طے کرنا پڑا۔

ٹریفک جام کے مناظر دیکھتے ہوئے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ٹریفک جام میں پھنسے مسافروں سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ’’انتظامیہ کو اس طرح کے انتخابی جلسے جلوس سرینگر شہر سے باہر کروانے کی اجازت دینی چاہیے تھی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’اس سے مسافرین کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details