اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیر میں اب تک تین پولیس اہلکاروں کی کورونا رپورٹ مثبت - kashmir

وادی کشمیر میں اب تک تیں پولیس اہلکار کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں جس کے سبب پولیس حکام نے اہلکاروں کو چوکس رہنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

cops
کورونا وائرس: کشمیر میں اب تک تین پولیس اہلکار مثبت

By

Published : Apr 20, 2020, 6:00 PM IST

گزشتہ ہفتے سے اب تک وادی کشمیر میں تین پولیس اہلکار مثبت پائے گئے ہیں۔ ان میں گزشتہ کل ضلع باندی پورہ اور بارہمولہ کے رہنے والے دو اہلکاروں کی تشخیص ہو چکی ہے اس سے قبل بڈگام ضلع کا ایک اہلکار اس وائرس میں مثبت پایا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان مثبت پائے گئے اہلکاروں سے رابطے میں آئے ہوئے افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور انکو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

جموں و کشمیر پولیس ایک لاکھ سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ہے جن میں بیشتر اہلکار لاک ڈاؤن کے نفاذ پر مامور ہیں۔ متعدد اہلکار قرنطینہ مراکز میں اور ریڈ زونز میں بھی تعینات ہیں۔

بیشتر پولیس اہلکاروں کو کووڈ 19 کیلئے درکار حفاظتی سامان میسر نہیں ہے جبکہ سڑکوں اور ناکوں پر تعینات اہلکار عارضی ماسک پہنے دکھائی دیتے ہیں۔

کئی پولیس اہلکار شکایت کر رہے ہیں کہ انتظامیہ نے انہیں حفاظتی سامان دستیاب نہیں رکھا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تین مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد پورے عملے کو چوکس اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details