لوگوں کے گھروں تک پہنچ کر ان کی مشکلات کو سن کر ازالہ کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ بڈگام کی مہم لگاتار جاری ہے۔ اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے آرتھ بڈگام میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام گورنمنٹ بوائر ہائی اسکول آرتھ میں منعقد ہوا۔ اس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اس دوران ڈی سی نے آئ اینڈ ایف سی کے ایکزیکٹیو انجینئر کو ہدایت دی کہ ندی نالوں کی اس طرح صفائی کی جائے جس سے کہیں پر بھی ویٹ لینڈ میں پانی جمع نہ ہو پائے۔ اس کے علاوہ ڈی سی نے محکمہ آر اینڈ بی کو بھی ہدایت دی کہ دیگر شاہراہوں پر بھی بہت جلد میگڈم بچھایا جائے۔ اسکے علاوہ ڈی سی نے لوگون سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی اینٹ کا بھٹہ قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف شکایت درج کروائیں تاکہ لوگوں کے ساتھ کوئی نا انصافی نہ ہو۔