اردو

urdu

ETV Bharat / city

ٹیکس میں اضافے سے ٹرانسپورٹرز پریشان - ٹول پُلازا

واد کشمیر کے چرسو اونتی پورہ علاقے میں ٹول پُلازا کے اختتام پر چھوٹی بڑی گاڑیوں سے ٹیکس کی وصولیابی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

فائل فوٹو

By

Published : May 9, 2019, 7:26 PM IST

چھوٹی گاڑیوں سے 85 روپیے اور بڑی گاڑیوں سے 130 روپیے بطور ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز نے ٹیکس وصولیابی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ٹول پُلازا کی طرف سے لیا جانے والا ٹیکس بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 85 روپیے چھوٹی گاڑیوں کے لۓ اور 130 بڑی گاڑیوں کے لیے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔

انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ ان مقررہ قیمتوں پر نظر ثانی کی جاۓ تاکہ ٹرانسپورٹرز پر زیادہ دباو نہ پڑے۔

اس حوالے سے ٹول پُلازا کے منیجر کُلدیپ سنگھ نے کہا کہ مقررہ قیمتیں میں اضافہ انہوں نے نہیں بلکہ نیشنل ہاٸی وے اتھارٹی کی جانب سے مقررکی گٸ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details