جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں میونسپل کمیٹی ترال نے قصبے کو جاذبِ نظر بنانے کے لیے سوچھ بھارت مشن کے تحت ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا MCT Starts Cleanness Drive ہے۔
میونسپل کمیٹی ترال نے سوچھ بھارت مہم کا آغاز کیا صفائی مہم کا افتتاح ایگزیکٹیو آفیسر منظور احمد نے کیا۔ اس موقع پر ایم سی ترال کے کئی کونسلر بھی موجود تھے۔ اس مہم کے تحت ترال ٹاؤن کے قرب وجوار کے علاوہ آبی ذخائر اور گلی کوچوں کی صفائی عمل میں لائی جائے گی۔
آج کے پروگرام کے تحت ترال بالا اور پائین کی ڈرینج سسٹم کی صفائی کی گئی اور لوگوں کو قصبے کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے حوالے سے جانکاری دی گئی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری ایم سی ترال نذیر احمد ملک نے بتایا کہ اس مہم کا اصل مقصد ترال قصبے کو جاذبِ نظر بنانا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ مہم سات مارچ تک جاری رہے گی۔ انہوں نے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔