جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل ڈگری کالج کے طلبا نے کشمیر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔
طلبا کا کہنا ہے کہ وہ بی اے اور بی ایس سی کورسز میں زیر تعلیم ہیں اور انہیں دوسرے سمیسٹر کا امتحان دینا ہے۔ اس کے لیے یونیورسٹی نے باضابطہ طور پر ڈیٹ شیٹ جاری کیا ہے اور 21 اگست سے یہ امتحانات شروع ہو نے جارہے ہیں۔
طلبا کا کہنا ہے کہ امتحانات دینے میں انہیں کوئی بھی پریشانی نہیں ہے۔ لیکن ہم یہ چاہتے ہیں کہ یہ امتحانات آن لائن ہوں۔ لیکن یونیورسٹی انتظامیہ آف لائن طریقہ سے امتحانات منعقد کرنے جارہی ہے۔
طلبا کا کہنا ہے کہ ایک طرف سرکار اور انتظامیہ کالجز کو بند رکھنے کے احکامات صادر کر رہی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ آف لائن امتحان لے کر ہمارے جانوں کے ساتھ کھیل کر رہی ہے۔ کیونکہ بہت سارے طلبا نے اب تک ویکسین نہیں لگوایا ہے۔