اردو

urdu

سرینگر: نئی فلم پالیسی پر مقامی فلمساز مطمئن نہیں

By

Published : Aug 6, 2021, 11:03 PM IST

نئی فلم پالیسی پر مقامی اور معروف فلم ساز اور اداکار مطمئن نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 'ریجنل سینما کے لئے پالیسی ترتیب دی جائے جس سے مقامی فلم سازوں، اداکاروں اور دیگر منسلک لوگوں کو روزگار اور فروغ ملے۔

سرینگر: نئی فلم پالیسی پر مقامی فلمساز مطمئن نہیں
سرینگر: نئی فلم پالیسی پر مقامی فلمساز مطمئن نہیں

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک تقریب میں جموں کشمیر کی 'نئی فلم پالیسی' 2021 کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ 'نئی فلم پالیسی سے نوجوانوں کو روزگار اور کشمیر کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔'

تقریب کے دوران بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور فلم ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی سمیت کئی شخصیات موجود تھے۔

اس موقع پر عامر خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'نئی فلم پالیسی سے بالی ووڈ کو جموں و کشمیر میں فلم سازی میں آسانی ہوگی۔'

سرینگر: نئی فلم پالیسی پر مقامی فلمساز مطمئن نہیں

نئی فلم پالیسی پر مقامی اور معروف فلم ساز اور اداکار مطمئن نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 'ریجنل سینما کے لئے پالیسی ترتیب دی جائے جس سے مقامی فلم سازوں، اداکاروں اور دیگر منسلک لوگوں کو روزگار اور فروغ ملے۔

یہ بھی پڑھیں: منوج سنہا نے جموں و کشمیر فلم پالیسی 2021 کی رونمائی کی

وہیں نوجوان اداکار اس پالیسی سے خوش نظر آرہے ہیں۔' وادی کشمیر برسوں سے بالی ووڈ اور چھوٹی فلموں کی شوٹنگ کے کئے مشہور مقام تھا لیکن فی الحال ناسازگار حالات کے سبب فلم شوٹنگ نہ کے برابر رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details