اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگر: تاریخی میرواعظ منزل پرمحفلِ سیرت کا انعقاد - سرینگر ای ٹی وی بھارت خبر

جموں و کشمیرعوامی مجلس عمل تنظیم کے سربراہمیرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق 5 اگست 2019 سے مسلسل نظر بندی کے سبب اجلاس کی میر واعظ منزل پر منعقد سیرت کی محفل کی صدارت نہیں کرسکے۔ اس تقریب کی صدارت سینئر حریت رہنما پروفیسر عبد الغنی بٹ نے انجام دیئے

ACC- organises-seerat conference-mirwaiz house
سرینگر: تاریخی میرواعظ منزل پرمحفلِ سیرت کا انعقاد

By

Published : Nov 7, 2021, 12:16 AM IST

Updated : Nov 7, 2021, 4:09 PM IST

جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل کے زیر اہتمام تنظیم کے مرکزی دفتر میرواعظ منزل سرینگر پر ماہ ربیع الاول کے اختتام اور ولادت با سعادت پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ کی مناسبت سے ایک سیرت نبویﷺ کے موضوع کے تحت ایک محفل منعقد کی گلئی
۔ مِذکورہ تنظیم کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق 5 اگست 2019 سے مسلسل نظر بندی کے سبب اجلاس کی صدارت نہیں کرسکے۔ اجلاس کی صدارت سینئر حریت رہنما پروفیسر عبد الغنی بٹ نے انجام دیئے۔

سیرت محفل میں جن سرکردہ علماء، قائدین اور ممتاز دانشوروں نے خطاب کیا ان میں مولانا شوکت حسین کینگ، پروفیسر عبدالغنی بٹ،مولانا مسرور عباس انصاری،جناب ڈاکٹر سید سمیر صدیقی، غلام حسن غمگین،انجینئر محمد آفاق چشتی، شبیر احمد میر،شفاعت احمد وفائی، انجینئر ہلال وار اور مولانا ایم ایس رحمن شمس نے سیرت سرور کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ کی درخشندہ زندگی اور حالات طیبہ کے تابناک گوشوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔
اس موقع پر مقررین نے حریت چیئرمین اور تنظیم کےسربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی پر تشویش کا اظہار کیا۔ اور نظر بند کئے گئے تمام سیاسی قائدین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

شرکاء نے کہا کہ میرواعظ کی نظر بندی جموں وکشمیر کے تمام طبقے کے لئے تکلیف دہ اور باعث اضطراب ہے۔

مقررین نے کہا کہ5 اگست2019 کے بعد تاریخی اور تحریکی مرکز میرواعظ منزل سےآج ہم قوم سے مخاطب ہیں کہ یہ عظیم اور قدیم عمارت نہ صرف ہماری تاریخی، تہذیبی،دینی اور سیاسی وراثت کے حامل ہیں بلکہ اس عمارت روز اول سے بےحد نشیب و فراز اور اتار چڑھاؤ دکھے ہیں ۔

مقررین نے کشمیر یوں کو اپنے عزم اور حوصلہ بلند رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر عوامی مجلس عمل اوراس سے قبل مسلم کانفرنس اور اسکی بے باک قیادت نے روز اول سے نہ صرف عوامی جذبات اور احساسات کی ترجمانی کی ہے بلکہ ہر اہم اور نازک مرحلے پر کشمیری عوام کی رہنمائی کا فریضہ بھی انجام دیا۔
مزید پڑھیں:کشمیری طلبہ کی حمایت میں نیشنل کانفرنس کا احتجاج


اجلاس کے آخر میں 1947میں شہدائے جموں کی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت ادا کیا گیا اور انہیں درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

Last Updated : Nov 7, 2021, 4:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details