اردو

urdu

ETV Bharat / city

رواں ہفتے پھر سے برفباری کی پیش قیاسی - رواں ماہ کی سات تاریخ سے برفباری

وادی کشمیر میں جہاں رواں ماہ کی سات تاریخ سے برفباری کے سبب سردی کی شدت میں اضافے سے ہر شعبہ بری طرح متاثر ہے اور عام زندگی مفلوج ہے وہیں اب آئندہ چند روز میں مزید برفباری کا قوی امکان ہے۔

کشمیر میں برفباری

By

Published : Nov 11, 2019, 11:03 PM IST

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے اندر مزید برفباری کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق رواں ماہ کی 14 تاریخ کو دوبارہ بارش اور برفباری ہوگی اور یہ سلسلہ 16 تاریخ تک جاری رہے گا۔ برفباری کے پیش نظر لوگوں سے احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے۔

کشمیر میں برفباری

اس دوران 15 اور 16 تاریخ کو موسم سب سے زیادہ خراب رپنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

برفباری کے سبب کشمیر میں درجہ حرارت میں کافی گراوٹ دیکھی گئی ہے اور گزشتہ روز سرینگر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چار ڈگری درج کیا گیا۔

ادھر برفباری سے جموں، سرینگر شاہراہ، مغل روڈ اور سونہ مرگ، دراس شاہراہیں بھی مسلسل آمد و رفت کے لیے بند رہیں۔ تاہم زوجیلا، لیہہ سڑک آمد و رفت کے لیے کھلی ہے۔

فی الوقت جموں سرینگر شاہراہ پر جار سو سے زائد مال برداری گاڑیاں درماندہ ہیں۔

گیارہ تاریخ کو وادی کشمیر میں برفباری ہوئی جس سے عام زندگی پوری طرح سے مفلوج ہو گئی۔ وادی کے میوہ باغات کو زبردست نقصان ہوا۔ ہزاروں درخت اکھڑ گئے جبکہ بیشتر باغات میں سیب کے درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئیں۔

ادھر پوری وادی میں بجلی کا نظام پوری طرح بحال نہیں کیا گیا ہے۔ کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی اور آمد و رفت پر بھی کافی اثر پڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details