اردو

urdu

ETV Bharat / city

'اسکول انتظامیہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائے' - PUNISHMEMT

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری نے اسکول گاڑیوں میں بچوں کی اور لوڈنگ کے خلاف ایک مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

'اسکول انتظامیہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائے'

By

Published : May 11, 2019, 9:59 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق شاہد اقبال نے تمام سکولوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بچوں کی زندگیوں سے کھلواڑ نہ کریں ۔

ویڈیو
شاہد اقبال نے کہا کہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے قواعد و ضوابط کے تحت بچوں کو اسکولی گاڑیوں میں سیٹوں کے حساب سے ہی بیٹھائے ورنہ خلاف ورزی کے مرتکب اسکولوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں بچوں کی جانوں کو جو کھم میں ڈالتے ہوئے ایک مقامی اسکول کی وین بچوں سے اور لوڈیڈ دیکھی گئی ۔
تصویر وائرل ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے یہ فیصلہ ہے۔

ضلع انتظامیہ نے فوری طور کاروائی کرتے ہوئے وین کی رجسٹریشن کو رد کرتے ہوئے وین کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔

والدین اور مقامی لوگوں کا ماننا ہے اس طرح کے احکامات کو زمینی سطح پر عملانے کی ضرورت ہے نہ کہ انہیں اعلانات تک محدود رکھے جائے۔

اسی تناظر میں جب ای ٹی وی بھارت نے ایس ایس پی ٹریفک سرینگر سے سے بات کی ہے تو انہوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کو واضع ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی ٹرانسپورٹ سہولیات بچوں کے لیے دستیاب رکھے وہیں ۔

انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے محکمے سے تعاون کریں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details