جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام کے مائگرنٹ کالونی شیخ پورہ میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے وادی میں ہورہی عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف خاموش احتجاج اور کینڈل مارچ نکالا۔
مائگرنٹ کالونی میں سکیورٹی اقدامات کو بڑھا دیا گیا ہے اور اس بیچ میڈیا کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تاہم اس دوران میڈیا کو تصاویر لینے کا موقع مل گیا۔
بڈگام: کشمیری پنڈتوں کا خاموش احتجاج عام شہریوں کی ہلاکتوں سے اقلیتی طبقوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے تاہم انتظامیہ نے سکیورٹی اقدامات میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد مائگرنٹ کالونی میں مقیم پنڈتوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حملوں سے خوفزدہ کشمیری پنڈت نقل مکانی کرنے پر مجبور
واضح رہے کچھ روز قبل کشمیر کے معروف دوا ساز مکھن لال بندرو، ایک غیر مقامی اور ایک مقامی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا اور گزشتہ روز سرینگر کے ایک اسکول میں دو اساتذہ کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے ہلاک کر دیا اس واقعہ کے بعد سرینگر میں سکیورٹی اقدامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔