اردو

urdu

Shabnam Nazir on Kashmir's healthcare: میونسپل کونسل پلوامہ کی چیئرپرسن شبنم نظیر کی محکمہ صحت سے اپیل

میونسپل کونسل پلوامہ کی چیئرپرسن شبنم نظیر نے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع ہسپتال کے ڈاکٹرز کے معطلی کو لے کر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔' Shabnam Nazir On Kashmir Health Department

By

Published : Feb 26, 2022, 12:29 PM IST

Published : Feb 26, 2022, 12:29 PM IST

میونسپل کونسل پلوامہ کی چیئرپرسن شبنم نظیر کی محکمہ صحت سے اپیل
میونسپل کونسل پلوامہ کی چیئرپرسن شبنم نظیر کی محکمہ صحت سے اپیل

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو ماہ قبل محمکہ بلدیات میں کام کرنے والے ایک ملازم کو کام کرنے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد محمکہ بلدیات اور میونسپل کونسل پلوامہ کے ملازمین نے انہیں علاج کے لیے ضلع ہسپتال منتقل کیا تاہم کونسلز کے مطابق وہاں پر کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں تھے جس کو لے کر سبھی کونسلز نے احتجاج کیا تھا۔ Suspension case of doctors of Pulwama District Hospital

میونسپل کونسل پلوامہ کی چیئرپرسن شبنم نظیر کی محکمہ صحت سے اپیل

وہیں اس معاملے میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے اس واقع کی تحقیقات شروع کی۔ جس کے بعد ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے ہسپتال کے چار ڈاکٹرز کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

وہیں دوسری جانب اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے بھی پلوامہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میونسپل کونسل پلوامہ ٹریڈرز فیڈریشن پلوامہ اور اوقاف کمیٹی پلوامہ نے ایک طویل گفتگو کی، جہاں پر میونسپل کونسلرز پلوامہ ٹریڈرز فیڈریشن پلوامہ اور اوقاف کمیٹی پلوامہ نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کو کہا کہ 'ضلع ہسپتال پلوامہ سے سبھی ڈاکٹرز کو معطل کیا جائے۔' Director Health Services Kashmir visit Pulwama

اگرچہ اس وقت ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ضلع ہسپتال پلوامہ سے سبھی ڈاکٹرز کو تبدیل کیا جائے گا تاہم ابھی تک اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Three People Trapped in Hospital Elevator: گاندربل ضلع ہسپتال کے لفٹ میں پھنسے تین مریض

اس سلسلے میں میونسپل کونسل پلوامہ کی چیئرپرسن شبنم نظیر نے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع ہسپتال کے ڈاکٹرز کے معطلی کو لے کر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details