سرینگر:جموں و کشمیرانتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے جامع مسجد سرینگر میں آج شب برات کی مناسب سے کوئی تقریب منعقد نہیں ہوگی اور نہ ہی مسجد میں نماز عشاء ادا کی جاسکتی ہے۔Shab-e-Barat Disallowed In Jamia Masjid Srinagar
انجمن اوقاف جامع مسجد کےمطابق مغرب نماز کے وقت ضلع انتظامیہ کے افسران نے پولیس افسران کے ہمراہ مسجد کا دورہ کیا اور اوقاف کو مطلع کیا کہ آج مسجد میں نہ ہی نماز عشاء ادا کرنے کی اجازت ہوگئی اور نہ ہی شب بیداری کے حوالے کوئی تقریب منعقد کی جاسکتی ہے۔
ایسے میں حکام کی جانب سے انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر سے کہا گیا ہے کہ وہ جامع مسجد کو کل تک بند رکھے۔
حکام کی طرف سے اس اچانک فیصلے کے تناظر میں انجمن اوقاف جامع مسجد نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شب خوانی یا عشاء کی نماز کی خاطر جامع مسجد کا رخ نہ کریں۔