جہاں جمرات کو چار روز بعد سرینگر سے ملک کے دیگر ریاستوں کے لیے پروازوں کا سلسلہ بحال ہوگیا ہے، وہیں سرینگر ہوائی اڈے کی طرف جاتی ہوئی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام دیکھنے کو ملا۔
مقامی باشندوں کے مطابق خطے کی بحال انتظامیہ کی وجہ سے سینکڑوں مسافر گاڑیاں جام میں پھنس گئی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے کہ اتنی اہم سڑک پر سات کیلومیٹر لمبا جام لگا ہوا ہے۔وہیں وادی کی خوبصورتی کو دیکھنے کے بعد گھر واپس لوٹ رہے مسافروں اور سیاحوں نے دعویٰ کیا ہے کی برفباری میں وادی میں کافی مزا آیا، تاہم پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔