اردو

urdu

ETV Bharat / city

Security Tightened in R-Day Celebration: یوم جمہوریہ سے قبل ترال میں سکیورٹی سخت - latest news security situation

یوم جمہوریہ کی تقریبات Republic Day Celebration کو پُرامن انداز میں منانے کے سلسلے میں جموں و کشمیر پولیس اور سی آرپی ایف نے وادی کشمیر کے حساس ترین علاقوں میں سکیورٹی میں مزید اضافہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ترال سب ضلع میں سکیورٹی کا خاصاً انتظام کیا گیا ہے۔

security-tightened-in-tral-ahead-republic-day-celebration
یوم جمہوریہ سے قبل ترال میں سکیورٹی سخت

By

Published : Jan 25, 2022, 10:50 PM IST

پورے ملک میں یوم جمہوریہ کی تقریبات Republic Day Celebration کل تزک واحتشام کے ساتھ منائی جائے گی، اس حوالے سے جموں وکشمیر یوٹی میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

یوم جمہوریہ سے قبل ترال میں سکیورٹی سخت
سب ضلع ترال میں بھی کئی مقامات پر یوم جمہوریہ کی تقریبات منائی جا رہی ہے جس کے لیے انتظامیہ نے تمام تر ضروری انتظامات کیے ہیں۔

علاقے میں سکیورٹی کے حوالے سے معقول اور موزوں انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ آج بس اسٹینڈ ترال میں پولیس اور سی آر پی ایف نے ڈیڑھ درجن سے زائد بائک ضبط کیے ہیں، جبکہ پورے علاقے میں سکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:Security Beefed Ahead Of Republic Day In Srinagar: یوم جمہوریہ سے قبل سرینگر میں راہ گیروں کی تلاشی شروع


واضح رہے کہ ترال علاقہ سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے انتہائی حساس مانا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details