سی آئی ڈی کی ہدایت کے مطابق تمام فیلڈ یونٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پاسپورٹ، سرکاری نوکری اور کسی بھی سرکاری خدمات یا اسکیموں کا فائدہ لینے کا خواہشمند شخص پتھر بازی یا اُن معاملات میں ملوث نہ ہو جو ملک کی سلامتی کے خلاف ہے۔
سی آئی ڈی کے مطابق اس بات کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے کہ کسی فرد سے متعلق مقامی تھانے کے ریکارڈس سے بھی ان معاملات کی تصدیق ہونی چاہیے۔
اس معاملے میں ڈیجیٹل ثبوت یعنی پولیس، سکیورٹی فورسز اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ریکارڈ میں دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج، تصاویر، ویڈیوز اور آڈیوز کا حوالہ دیا جائے۔
پولیس نے کہا کہ اس طرح کے معاملات میں ملوث کسی بھی شخص کو سکیورٹی کلیئرنس نہیں دیا جانا چاہئے۔