سرحدی ضلع راجوری کے تھانہ منڈی کے مختلف علاقہ جات میں فوج اور پولیس کی طرف سے سرچ آپریشن جاری ہے۔
6 اگست کو تھانہ منڈی کے بھنگای علاقہ میں 2 عسکریت پسندوں کو بھارتی فوج نے ہلاک کیا تھا۔ جبکہ تیسرا عسکریت پسند فرارہونے میں کامیاب ہواتھا۔ اس کی تلاش جاری تھی۔
وہیں، 19 اگست کو سرچ آپریشن کے دوران کو تھانہ منڈی کے کریوٹ گاؤں میں ایک بارپھر عسکریت پسندوں و سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہوئے گولیوں کے تبادلےمیں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا تھا، جبکہ دو فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ اس کے بعد سےغلاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔