جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقے کھنموہ میں بندوق برداروں نے پی ڈی پی سے وابستہ ایک سرپنچ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ ایک گھنٹے تک صدر ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخروہ سرپنچ زندگی کی جنگ ہار گیا۔ Sarpanch Shot Dead in Srinagar
انہوں نے کہا کہ زخمی سرپنچ کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر صدر ہسپتال سرینگر لے جایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ تاہم بظاہر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
صدر ہسپتال کے ایک سینیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ سمیر احمد نام کے سرپنچ کو ہسپتال لایا گیا تاہم اُس کے سینے میں دو گولیاں لگی تھیں جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ اگر چہ ڈاکٹروں نے اُس سے بچانے کی بھر پور کوشش کی لیکن جسم کے نازک حصے میں گولی لگنے کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔