اردو

urdu

ETV Bharat / city

مافیا کی زد میں سرسبز کھیت - دریاؤں

ریاست جموں کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں ریت اور باجری نکالنے والے چند لوگوں نے دریاؤں اور سرسبز کھیتوں کو تباہ کر دیا۔

فائل فوٹو

By

Published : May 4, 2019, 9:39 PM IST


گاندربل ضلع کے وحید پورا علاقے میں ریت اور بجری نکالنے والے مافیاؤں نے کئی زمینداروں کے کھیتوں کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

علاقے کے زمینداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ چند ٹھیکیداروں نے وحید پورے علاقے میں آبی وسائل کو تباہ کرنے کے بعد اب سرسبز کھیتوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ کا اس مسئلے پر غیر سنجیدگی قابل مذمت ہے۔

علاقے کے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ سینکڑوں کنال اراضی پر مشتمل دھان کے کھیت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد اگرچہ مشینوں کو دن میں نہیں لگایا جاتا ہے تاہم رات بھر یہاں بڑی بڑی مشینیں کام کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ ان مشینوں کو استعمال کرنے کی وجہ سے کئی سرکاری جائیداد کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے جس میں بجلی کے کھمبے اور ٹاور ہیں۔

جہاں انتظامیہ بجلی کے کھمبوں اور ٹاوروں کو نصب کرنے میں کروڑوں روپیے لگا رہی ہے وہیں محکمہ بجلی کی غیر توجہی پر سوالیہ نشان کھڑا ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details