اگرچہ اس آرٹ کی طرف یہاں کے بہت کم نوجوان راغب ہورہے ہیں تاہم انہوں نے اس فن کو پہلے پہل اپنے مشغلے کے طور پر لیا ہے اور اب ساحل اس فن کو اپنا ذریعہ معاش بنانا چاہتے ہیں۔
ساحل منظور کی عمر 23 برس ہے اور وہ سرینگر شہر کے قمرواری علاقے میں رہتے ہیں۔ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے ساحل ویسے تو مکنیکل انجینرینگ کی ڈگری حاصل کی ہے لیکن اب سینڈ آرٹ میں ہی اپنا مستقبل دیکھتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ساحل نے کہا کہ ان کو بچپن سے ہی آرٹ میں دلچسپی تھی اور شوقیہ طور پر اسکیچ بنایا کرتے تھے ، کبھی کبھی جیب خرچ کے لیے اپنے بنائے ہوئے اسکیچز اور تصاویر کو بیچا بھی کرتے تھے۔ اس سے ان کا جیب خرچ تو نکلتا ہی تھا ساتھ ہی ان کی سینڈ ارٹ اور انینیمیشن میں دلچسپی بھی برقرار رہتی تھی۔