اردو

urdu

ETV Bharat / city

Ganderbal Child Kidnapped گاندربل میں بچہ چوری کی افواہیں غلط - گاندربل میں بچا چوری کی افواہ

ایس پی گاندربل نے بتایا کہ 'گاندربل میں بچوں کے اغوا کو لے کر غلط خبریں پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ حقیقت سے دور ہے۔' SP Ganderbal on Child Kidnapped

گاندربل میں بچا چوری کی افواہیں گردش کر رہی ہیں
گاندربل میں بچا چوری کی افواہیں گردش کر رہی ہیں

By

Published : Sep 17, 2022, 9:29 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں سوشل میڈیا پر بچہ اغوا کرنے کی خبریں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ خبریں اپ لوڈ کی گئی ہیں کہ کچھ نامعلوم غیر مقامی افراد نے یانیہومہ لار گاندربل میں نابالغ بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ Child Kidnapped case in Ganderbal

وہیں اس معاملے کی حقیقت جاننے کے لئے علاقے کے مکان مالک اور دیگر عینی شاہدین کے بیانات لیے گئے جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ غیر مقامی لوگ کسی مجرمانہ کام میں ملوث نہیں تھے۔ وہیں غیر مقامی لوگ نے بتایا کہ 'وہ علاقے میں بھیک مانگ رہے تھے، انہوں نے نہ تو کسی نابالغ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور نہ ہی کسی چوری کی کوشش میں ملوث ہوئے۔'

یہ بھی پڑھیں: Abducted Girl Recovered in Budgam: بڈگام میں اغوا شدہ لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار

پولیس نے بتایا کہ 'سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے مقامی پولیس سے حقائق کی تصدیق کیے بغیر اس ویڈیو کو اپ لوڈ کیا ہے۔ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سوشل میڈیا پر اس جعلی خبر کو گردش نہ کریں۔ جو کوئی بھی ایسی جعلی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے میں ملوث ہو گا اسے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ افواہ پھیلانے والوں سے قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details