یہ سڑک حادثہ ضلع کے گھگوال علاقے کے سندھ بری مقام پر رات کے وقت پیش آیا۔
سڑک حادثے میں تین ہلاک - جموں و کشمیر
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع سامبا میں ایک وین فوجی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں تین افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
accident
تفصیلات کے مطابق ایک تیز رفتار وین، اپنے آگے جانے والی فوجی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
ہلاک شدگان کی شناخت سنیتا رانی، گوپی کرشن اور ہرش وردھن کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت رینو شرما، شامی دیش راج، آشا رام اور ایک برس کے بچے تاکش اشونی کمار کے طور پر ہوئی ہے۔