اردو

urdu

ETV Bharat / city

Section 144 imposed in Rajouri زمینی تنازعہ کے سبب راجوری میں کشیدگی، دفعہ 144 نافذ

جمعرات کو راجوری شہر کے وسط میں دونوں برادریوں کے لوگوں نے زمین کے ایک حصے پر اپنا دعویٰ پیش کیا تھا، جس کے بعد ہندو برادری کے لوگ اس جگہ کو مندر جبکہ مقامی مسلمان مسجد کی جگہ بتارہے تھے، جس کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا،انتظامیہ کی جانب سے امن و امان کی برقراری کے لئے پابندیا نافذ کی گئی ہیں۔ Restrictions were imposed by the administration in Rajouri

دفعہ
دفعہ

By

Published : Sep 9, 2022, 8:38 AM IST

Updated : Sep 9, 2022, 9:30 AM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کمشیر کے راجوری میں دو برادریوں کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144نافذ کیا گیا ہے، دکانیں کھولنے اور گھروں سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کسی بھی شخص کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ جس قسم کی پابندی نافذ کی گئی ہے وہ صرف کرفیو کے دوران لاگو ہوتی ہے۔ Restrictions were imposed by the administration in Rajouri

دفعہ

جمعرات کو راجوری شہر کے وسط میں دونوں برادریوں کے لوگوں نے زمین کے ایک حصے پر اپنا دعویٰ پیش کیا تھا، جس کے بعد ہندو برادری کے لوگ اس جگہ کو مندر جبکہ مقامی مسلمان مسجد کی جگہ بتارہے تھے، جس کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا،انتظامیہ کی جانب سے امن و امان کی برقراری کے لئے پابندیا نافذ کی گئی ہیں۔

دفعہ

مزید پڑھیں:DM Budgam has Ordered to Impose Section 144: ڈسڑکٹ مجسٹریٹ بڈگام نے دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دیا

اس خدشے کے پیش نظر صبح 5 انتظامیہ نے پورے شہر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سخت پابندیاں عائد کر دیں۔ نہ کوئی شخص گھر سے باہر نکل سکتا ہے اور نہ ہی کوئی گاڑی سڑکوں پر چل سکتی ہے۔ شہر کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور نیم فوجی دستے مسلسل گشت کر رہے ہیں اور سڑکوں پر نکلنے والوں کو ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Sep 9, 2022, 9:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details