اردو

urdu

ETV Bharat / city

'پابندیوں میں مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نہیں'

مرکزی سرکار کی جانب سے علیحدگی پسند جماعت جموں و کشمیر لیبریشن فرنٹ پر پانچ برس کی پابندی عائد کرنے پر کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے کشمیر مسئلے کا کوئی حل نہیں ہوگا۔

ed5

By

Published : Mar 23, 2019, 8:07 PM IST


ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے عوام کا کہنا ہے کہ 'علیحدگی پسند جماعتوں پر اس سے قبل بھی پابندی عائد کردی گئی تھی، تاہم مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نہیں نکلا اور حالات جوں کے توں ہیں'۔

ed5

انہوں نے کہا کہ 'بھاچبا کی مرکزی حکومت ایسے اقدام پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر کر رہی ہے'۔

انہوں نے سوالیہ طور پر کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں جب بھاجپا حکومت کر رہی تھی ایسے اقدام کیوں نہیں اٹھائے گئے۔

ed5

آپ کو بتاتے چلیں کہ یاسین ملک کی قیادت والی جے کے ایل ایف مسئلہ کشمیر کا پر امن حل مزاکرات کے ذریعے چاہتی ہے اور 1994 میں عسکریت پسندی کو خیر آباد کرکے پر امن اور سیکولر طریقوں سے مسئلے کے حل کا چاہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details