اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیر: بارشوں اور برفباری سے موسم بہار کا استقبال - Sonamarg

کشمیر میں ستر (70) دن طویل موسم سرما کے اختتام کے ساتھ ہی باران رحمت اور برفباری نے موسم بہار کا استقبال کیا۔

rains lash kashmir valley
کشمیر: بارشوں اور برفباری نے کیا موسم بہار کا استقبال

By

Published : Feb 29, 2020, 2:34 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:09 PM IST

جمعہ اور ہفتے کے درمیانی شب تینوں چلّوں - چلہ کلان (40ایام)، چلہ خورد (20ایام) اور چلہ بچہ (10ایام) - کا اختتام ہوا۔

جموں و کشمیر کے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق ہفتے کو میدانی علاقوں میں درمیانہ درجے کی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔

جمعے کی شام کو محکمہ موسمیات نے برفباری اور بارشوں کی پیش گئی کی تھی اور ہفتے کی صبح میدانی علاقوں میں بارشوں کے علاوہ مشہور سیاحتی مقام گلمرگ اور سونا مرگ میں دو سے تین انچ برف درج کی گئی ہے۔

دریں اثناء محکمہ موسمیات نے مارچ کی 5اور 6تاریخ کو مزید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details