قومی دارالحکومت دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 'سیاحت کی سیاست' کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک میں انتخابات میں حصہ لینے سے گھبرا رہی ہے۔ موصوف ترجمان نے یہ باتیں یو این آئی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 'کانگریس پارٹی ملک میں اب انتخابات میں حصہ لینے میں غیر سنجیدہ ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی 'سیاحت کی سیاست' کر رہے ہیں، وہ بہار میں انتخابات کے دوران دو دنوں تک قیام کرنے کے بعد چھٹیاں منانے کے لیے شملہ چلے گئے'۔
حسین نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ترقی کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کا ساتھ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 'میری جموں و کشمیر کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ترقی کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کا ساتھ دیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'مرکز میں ہماری حکومت ہے اور ہماری حکومت عرصہ دراز تک رہنے والی ہے'۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ کانگریس نے پچاس برسوں تک ملک پر حکومت کیا لیکن آج ان کے پاس دکھانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔
راہل گاندھی 'سیاحت کی سیاست' کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب کانگریس تعمیر و ترقی کا کوئی کام کیے بغیر ہی پچاس برسوں تک حکومت کر سکتی ہے تو ہم قوم کی خدمت کرنے کے لیے طویل مدت تک مرکز میں کیوں نہیں رہ سکتے ہیں۔
شاہنواز حسین نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں وہ جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی کا خاتمہ کرکے یہاں کے سیاحتی شعبے کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور ہم ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات ترقی کے منشور پر ہی لڑنا چاہتے ہیں'۔
مسٹر حسین نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرے گی اور دور افتادہ دیہات میں سڑکوں کو جال بچھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ طلبا کے لیے معیاری تعلیم حاصل کرنے کے لیے جموں وکشمیر میں ہی بہترین کالج اور یونیورسٹیز قائم کی جائیں گی تاکہ انہیں ملک کی باقی ریاستوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔
موصوف نے کہا کہ کانگریس پارٹی بی جے پی سے خوفزدہ ہے اور ان کا ابھی بھی پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کے ساتھ درپردہ اتحاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے پردہ چاک کرنے کے بعد کانگریس نے 'گپکار اعلامیہ' سے دوری اختیار کی۔
شاہنواز حسین نے کہا کہ وادی میں کئی ترقیاتی پروجیکٹز کے شروع کرنے میں کورونا وبا آڑے آیا لیکن انہیں اب بہت جلد شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ڈر کے مارے 'گپکار اعلامیے' سے ٹانگ باہر نکالی تاکہ ہمیں ملک میں 'کانگریس گپکار' کا نام نہ پڑ جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی والی بی جے پی حکومت پر پورا اعتماد ہے۔