جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے میں پیر کے روز نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والے ریلوے پروٹیکشن فورس کا ایک افسر سرینگر کے ایس ایچ ایم ایس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے پروٹیکشن فورس کے سب انسپکٹر کی شناخت دیو راج کے طور پر کی گئی ہے جو پلوامہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ RPF officer injured in Pulwama Militant attack dies in Srinagar hospital
Pulwama Militant Attack: پلوامہ حملہ میں زخمی آر پی ایف افسر کی سری نگر ہسپتال میں موت - سری نگر کے اسپتال میں آر پی ایف اہلکار کی موت
پلوامہ ضلع کے کاکا پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کے افسر کی آج سری نگر کے ایس ایچ ایم ایس (SHMS) ہسپتال میں موت ہو گئی۔ RPF officer dies in Srinagar hospital
زخمی آر پی ایف افسر کا ایس ایم ایچ ایس کے آئی سی یو وارڈ 17 میں علاج کیا جارہا تھا جہاں آج وہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔ واضح رہے کہ پیر کی شام کو جنوبی کشمیر کے کاکا پورہ علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایچ سی سریندر کمار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس نے اس سلسلے میں پہلے ہی کیس درج کر لیا تھا، مزید تفتیش جاری ہے۔ RPF officer injured in a militant attack