ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے آج پانپور میں قومی شاہراہ کے نزدیک غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تعمیرات کو ہٹانے کی ایک مہم شروع کی گئی، جس کے تحت گالندر اور لیتہ پورہ پانپور میں قومی شاہراہ کے نزدیک تعمیر کیے گئے کئی ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا ہے۔
پلوامہ: گالندر اور پانپور میں تجاوزات کے خلاف کارروائی - تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین
تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے کہا کہ قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ سرکاری زمین پر کسی کو بھی غیر قانونی طور پر تعمیرات کھڑا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کھڑا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تیرہ جولائی 1931 کا تاریخی واقعہ سیاست کی نظر
تحصیلدار پانپور نے کہا کہ انہوں نے لوگوں کو بار بار انتباہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر سرکاری اراضی پر تعمیرات کھڑا نہ کریں، لیکن لوگوں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے انتظامیہ ایسے اقدامات اُٹھانے پر مجبور ہوجاتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ کارروائی اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر حسین شال کی سربراہی میں منعقد کی گٸی۔ اس مہم میں تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین، ڈی ایس پی اونتی پورہ، ایس ایچ او پانپور و دیگر افسران بھی موجود رہے۔