حال ہی میں ساتویں جماعت کے مضمونوں میں پیغمر آخر زماں حضرت محمد ﷺ (PROPHET Muhammad (PBUH کے سلسلے میں نعوز بلللہ خاکے شائع کرنے کے معاملے کا جموں وکشمیر کے لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور اس طرح کی کارروائیوں کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن Board of School Education کوخبر دار کیا کہ جموں وکشمیر کے مسلمان ایسی کارروائیوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔
جموں و کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے ساتویں جماعت کی سویکس اور ہسٹری میں پیغمبر آخرزماں کے خاکے شائع کرنے پرسخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے مسلمانوں کے جزبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔جموں وکشمیر انتظامیہ کو اس کا سنجیدہ نوٹس لے کر قصور واروں کو خلاف کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔