اردو

urdu

ETV Bharat / city

J&K Parties Hold Protest Against New Voter List غیرمقامی باشندوں کوجموں و کشمرمیں ووٹنگ کے حق دینےپر راجوری میں احتجاج - غیر مقامی باشندوں کو ووٹ دینے کے حق کے خلاف احتجاج

سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت اکثر جموں کشمیر کے عوام کےحقوق کےخلاف قانون سازی کرتی ہے،جو ہمیں ہرگزنامنظور ہے، جموں وکشمیرکے لوگ حکومت کے حالیہ فیصلہ کےسخت خلاف ہے۔ Poll official says J&K to get about 25 lakh new voters including outsiders

احتجاج
احتجاج

By

Published : Aug 21, 2022, 10:27 AM IST

گزشتہ روذ چیف الیکٹرانک آفیسر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے خلف سرحدی ضلع راجوری کےبدہل علاقہ میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں جانب سے مشترکہ طورپر احتجاج کیا گیا،اور آفیسر کے اس بیان کی سخت مذمت کی گئی،سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کو ووٹ ڈالنےکاجوفیصلہ لیاگیاہے وہ سراسر جموں کشمسر کی عوام کےساتھ دھوکہ ہے، جموں کشمیر کے عوام کبھی بھی اس فیصلےکو منظور نہیں کرینگے ۔

احتجاج

Poll official says J&K to get about 25 lakh new voters including outsiders

اس احتجاج کی سربراہی سرپنچ بدھل محمدفاروق انقلابی کررہےتھے،اس احتجاج میں تمام سیاسی جماعتوں سے وابستہ لوگوں نےشرکت کی اور بی جے پی حکومت کےخلاف نعرےبازی۔

مزید پڑھیں:Mehbooba Mufti on Non Local Voters جموں و کشمیر میں سب کچھ بی جے پی کے مفاد میں ہو رہا ہے

سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت اکثر جموں کشمیر کی عوام کےحق کےخلاف قانون سازی کرتی ہے،جو ہمیں ہرگزنامنظور ہے، جموں وکشمیرکے لوگ اس فیصلے کےسخت خلاف ہے ،انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ اس فیصلےکو جلدواپس لے،اگر مرکزی حکومت اس فیصلےکوواپس نہیں لےگی تو جموں وکشمیر کاہرفرد احتجاجی دھرنے پراتر آئیگا،جس کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details