اردو

urdu

ETV Bharat / city

President awards Shaurya Chakra:جموں و کشمیر پولیس کے دو ہلاک شدہ اہلکاروں کو شوریہ چکر سے نوازا گیا - عاشق حسین ملک

صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے آج دارالحکومت دہلی میں منقعد ایک تقریب میں جموں و کشمیر پولیس کے دو ہلاک شدہ اہلکاروں کو شوریہ چکر انعام سے نوازا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے دو ہلاک شدہ اہلکاروں کو شوریہ چکر سے نوازا گیا
جموں و کشمیر پولیس کے دو ہلاک شدہ اہلکاروں کو شوریہ چکر سے نوازا گیا

By

Published : Nov 22, 2021, 10:43 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے آج دہلی میں منقعد ایک تقریب میں جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں کے لواحقین کو شوریہ چکر انعام سے انعام دیا۔

جموں و کشمیر پولیس کے دو ہلاک شدہ اہلکاروں کو شوریہ چکر سے نوازا گیا
ان مہلوک اہلکاروں میں پولیس سب انسپکٹر عمران حسین ٹاک جو کشتواڑ ضلع اور عاشق حسین ملک جو اننت ناگ ضلع کے رہنے والے ہیں۔ 34 برس کے عمران حسن ٹاک 17 نومبر سنہ 2017 کو سرینگر کے زکورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔اس حملے میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا تھا،جبکہ دوسرا گرفتار کیا گیا تھا۔ عمران کی بیوہ گلناز اختر نے صدر جمہوریہ سے یہ انعام لیا۔ عاشق حسین جو جموں و کشمیر پولیس میں سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) تعینات تھا، سنہ 2018 میں اننت ناگ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین ہوئے تصادم میں ہلاک ہوئے تھے۔ عاشق حسین کے والدین محمد مقبول اور شہزادہ بانو نے صدر جمہوریہ سے یہ انعام حاصل کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details