آئی جی پی کشمیر وجے کمار کی ہدایت پر وادی کشمیر کے سبھی اضلاع کے پولیس اسٹیشنوں اور پولیس کنٹرول میں ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے جو 24 گھنٹے کام کررے گی۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مدد کی خاطر اپنے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں یا کنٹرول روم میں قائم ہیلپ لائن کے ذریعے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔
پولیس نے ہر ضلع میں ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کی - ای ٹی وی بھارت کی خبر
وادی کشمیر کے بیشتر اضلاع میں بے وقت برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر جموں و کشمیر پولیس نے عام لوگوں کی مدد کے لئے ہیلپ لائن قائم کی ہے، جس سے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران پولیس کی مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔
پولیس نے ہر ضلع میں ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کی
یہ بھی پرھیں:
کشمیر کی حدبندی کے بعد انتخابات ہوں گے پھر ریاستی درجہ بحال ہوگا: امت شاہ
آئی جی پی کشمیر نے اس ضمن میں تمام ضلع سطح کے پولیس سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ہیلپ لائن نمبرات کو 24 گھنٹے فعال رکھیں اور تمام ضروت مند لوگوں کو بنا کسی تاخیر کے مدد فراہم کریں۔